ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ کا بنیادی مرکز صحت لوڑھکی کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 25 جولائی 2025 16:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ڈسکہ ڈاکٹر سادات انور نے بنیادی مرکز صحت لوڑھکی کا دورہ کیا اور انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی کی صورتحال اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کے لئے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں، سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ صحت کے شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے مرکز کی ایمبو لینس و میڈیکل کٹس کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :