سرگودھا، تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام نہم ودہم کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے آن لائن داخلہ و فیس شیڈول جاری کر دیا گیا

جمعہ 25 جولائی 2025 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی 23 جون 2025ء کو منعقد ہونے والی میٹنگ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِاہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (نہم ودہم) دوسرا سالانہ امتحان 2025ء19ستمبر2025ء سے شروع ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات نےکہا کہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(نہم ودہم)دوسرا سالانہ امتحان کے لیے آن لائن داخلہ فارم کی ہارڈ کارپی مع جمع شدہ فیس بذریعہ آن لائن بینک چالان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کےدفترواقع49 ٹیل میں وصول کیے جائیں گے۔ کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر نے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تواریخ 25جولائی سے 7اگست 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ دوگنا فیس کے ہمراہ داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تواریخ 8اگست سے11اگست2025ء مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح تین گنا فیس کے ساتھ گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس 12اگست سے 15اگست2025ء تک وصول کی جائے گی۔ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ اس کے بعد داخلہ و فیس جمع کروانے والے امیدواران تین گنا فیس کے ساتھ 500روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کے ساتھ 16اگست سے 22اگست2025ء جمع کروا سکیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ 22اگست2025ء کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر نے کہا کہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ برائے نہم دوسرا سالانہ امتحان 2025ء کی امتحانی فیس آرٹس گروپ اگر عملی نہیں تو ڈویلپمنٹ فنڈ اور سکالرشپ فیس کے ہمراہ ریگولر امیدوارپارٹ ون کے لیے 1860روپے جبکہ پرئیویٹ کے لیے 1910روپے ہوگی۔اسی طرح سائنس گروپ و دیگر گروپس جن میں عملی امتحان ہو ڈویلپمنٹ فنڈ و سکالر شپ فیس وغیرہ کے ریگولر فیس 1910روپے، پرائیویٹ اُمیدوار کے لیے1960روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح پارٹ ٹو (دسویں) کے لیے امتحانی فیس آرٹس گروپ اگر عملی نہیں تو ڈویلپمنٹ فنڈ اور سکالرشپ فیس کے ہمراہ ریگولر کے لیے 1860روپے، پرائیویٹ کے لیے1910روپے جبکہ سائنس گروپ و دیگر گروپس جن میں عملی امتحان ہو ڈویلپمنٹ فنڈ و سکالر شپ فیس وغیرہ ریگولرکے لیے1910جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے 1960روپے ہوگی۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق کمبائنڈ پارٹ ون اورٹو کے لیے امتحانی فیس آرٹس گروپ اگر عملی نہیں تو ڈویلپمنٹ فنڈ اور سکالرشپ فیس کے ہمراہ ریگولر کے لیے 2710روپے جبکہ پرائیویٹ کے لیے 2810 روپے مقرر کی گئی ہے، اسی طرح سائنس گروپ و دیگر گروپس جن میں عملی امتحان ہو ڈویلپمنٹ فنڈ و سکالر شپ فیس وغیرہ ریگولرکے لیے 2710روپے جبکہ سائنس گروپ و دیگر گروپس جن میں عملی امتحان ہو ڈویلپمنٹ فنڈ و سکالر شپ فیس وغیرہ پرائیویٹ کے لیے بھی 2810روپے مقرر کی گئی ہے۔

کنٹرولر امتحانات ریاض قدیرنےمزیدکہا کہ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیداران 2210روپے رجسٹریشن فیس کی مد میں جمع کروانا ہوگی، علاوہ ازیں جماعت دہم /کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شمولیت کی صورت میں اور مارکس امپروومنٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران 800 روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :