
وزیراعلیٰ سندھ نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں نئے زچہ و بچہ مرکز کا افتتاح کردیا
مرکز 128 بستروں پر مشتمل ، اسپتال کی مجموعی گنجائش 856 بستروں تک پہنچ گئی،*وزیراعلی کا زچہ و بچہ کیلیے 4 نئے سیٹلائٹ ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کرنے کا اعلان
جمعہ 25 جولائی 2025 19:35
(جاری ہے)
یہ منصوبہ جولائی 2018 میں شروع ہوا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت 33 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔
اس میں 128 بستروں کا اضافہ کیا گیا، جس سے لیاقت یونیورسٹی اسپتال کی مجموعی گنجائش 856 بستروں تک پہنچ گئی ہے۔ اسپتال کو جدید طبی آلات اور عملے کی تربیتی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ چوبیس گھنٹے ماں اور بچے کی صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اسپتال اگلے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کرے گا اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو خدمات فراہم کرے گا۔وزیر اعلی نے جاپان کے سفیر جناب شواچی اوکاموتو اور جائیکا کا سندھ میں صحت کے شعبے اور خاص طور پر مشکل حالات میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی تعاون کی کامیاب کہانی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے نظام کو مضبوط کرے گا۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی وسیع تر صحت پالیسی کے تحت شہدادپور، قمبرشہداد کوٹ، سجاول اور میرپور ماتھیلو میں چار نئے سیٹلائٹ ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کیے جائیں گے جہاں 24 گھنٹے زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت دستیاب ہو گی تاکہ پسماندہ علاقوں میں معیاری طبی سہولتیں عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے موبائل ہیلتھ یونٹس اور ٹیلی میڈیسن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور انہیں ان خاندانوں کے لیے زندگی کی ڈور قرار دیا جو ماضی میں طبی امداد سے گھنٹوں دور تھے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی (ایس آئی سی ایچ این) صوبائی حکومت کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ ادارہ کراچی سے پورے صوبے میں پھیل چکا ہے جہاں دنیا کے بڑے سرکاری نیونٹال انٹینسیو کیئر یونٹس (این آئی سی یو) میں سے ایک کام کر رہا ہے۔ اس نیٹ ورک میں 262 سے زائد انکیوبیٹرز شامل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ادارے میں ہر سال پانچ لاکھ سے زائد بچوں کا علاج کیا جاتا ہے اور یہاں صحت یاب ہونے کی شرح 91 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ میں شیر خوار بچوں کی شرح اموات 1,000 زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں 54 سے کم ہوکر 29 پر آ گئی ہے جو ایک قابل تصدیق اور نمایاں بہتری ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ آج سندھ کا ہر بچہ ایمرجنسی طبی سہولیات سے صرف 30 منٹ کی دوری پر ہے جو چند برس پہلے تک ناقابل تصور تھا۔مراد علی شاہ نے چائلڈ لائف فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے تعاون سے ہر تعلقہ اسپتال میں نیونٹال یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے فخر سے کہا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی اپنے انفرااسٹرکچر اور مریضوں کے علاج کے نتائج کے اعتبار سے نجی اسپتالوں کے ہم پلہ ہے۔انہوں نے سندھ کے دیگر انقلابی طبی منصوبوں کا بھی ذکر کیا، جن میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جگر کی پیوند کاری، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں گردوں کی پیوند کاری اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں کینسر کا علاج شامل ہیں۔ جناح اسپتال میں ہر مریض کو تقریبا ایک لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا علاج مکمل طور پر سرکاری خرچ پر فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہ صرف اسپتال نہیں، بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے زندگی کی ضمانت ہیں۔آئینی اٹھارویں ترمیم کے بعد درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بعض وفاقی اقدامات پر تنقید کی جن کے تحت بعض طبی اداروں کو واپس لینے کی کوششیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت اب صوبائی معاملہ ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سندھ کی عملداری اور اداروں کو "قبضہ مافیا اور غیر قانونی اقدامات" سے محفوظ رکھیں گے۔مراد علی شاہ نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت میں سندھ کے نظامِ صحت میں آنے والی تبدیلیوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش امید کی علامت ہونی چاہیے نہ کہ خوف کی علامت۔ ہمارا مشن ہے کہ دورانِ زچگی کوئی ماں نہ مرے اور ہر بچہ صحت مند زندگی کا آغاز کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ یہ صرف اسپتال نہیں ہیں بلکہ یہ وعدوں کی تکمیل اور آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کی علامت ہیں۔جاپان کے سفیر شوئچی اوکاموتو نے اس موقع پر کہا کہ یہ صحت کی سہولت جاپان کی طرف سے حیدرآباد ڈویژن کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔تقریب کا اختتام سندھ اور جاپان کے درمیان مسلسل تعاون کی اپیلوں کے ساتھ ہوا جس سے انسانی وقار، مساوات، اور ہر ماں اور بچے کی صحت و بہبود کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب سے سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نِیونیٹولوجی (ایس آئی سی ایچ این)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.