صوابی، کالوخان پولیس ،مجرم اشتہاری و منشیات فروشوں کے مابین فائرنگ تبادلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) تھانہ کالوخان پولیس اور مجرم اشتہاری و منشیات فروشوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش زخمی ہوگئے پولیس زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برامد،مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضیا الدین احمد ڈی پی او کے واضح احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک صوابی وژن کے تحت ضلعی پولیس کا موت کے سوداگروں /منشیات فروش کے ٹھکانوں پر یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ رات گئے ڈی ایس پی سرکل ززڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ کالو خان کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن کررہے تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ بمقام پرڑہ ویزار شہید روڈ کالوخان بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلرز اور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرمان عماد ولد میر زمان ساکن کالوخان اور فرمان ولد مسافر سکنہ ڈاگئی موجود ہیں، مذکورہ ملزم عماد منشیات فروشی،چور چکاری سمیت 07 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ،جبکہ ملزم فرمان قتل و اقدام قتل سمیت 04 مقدمات میں ملوث ہے، جن کے خلاف فوری طور پر نفری پولیس کو ترتیب دیکر بغرض گرفتاری چھاپہ زنی کی گئی ڈرگ ڈیلر نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کا استعمال کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، منشیات فروش عماد علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 400 گرام آئس ، پستول معہ کارتوس قبضہ پولیس کیے گئے۔