نوشہرہ ،اراضی تنازعہ پر قتل ہونیوالے مقتول کے لواحقین کا دروازگئی میں احتجاجی مظاہرہ، روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)نوشہرہ کے علاقہ مندوری میں گذشتہ رات اراضی تنازعہ پر قتل ہونے والے مقتول عاصم کے لواحقین کا اٹک نظامپور میں دروازگئی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نظامپور روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے بند کر کے عاصم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فریقین کے مابین اراضی تنازعہ نہیں بلکہ جبئی میں دریائے سندھ سے سونا نکالنے سے کشیدگی کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔مظاہرین نے مقامی پولیس کی یقین دھانی پر روڈ بعد ازاں کھول دیا۔