کراچی پریس کلب کی جانب سے اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام

جمعہ 25 جولائی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے جمعہ کو ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرممبرپریس کلب جمشید گل ،محمد شاہد ،نظیر الدین ،سلطان احمد ،مانک کنگرانی ،ایس ایم شکیل ،واثق محمد ،سید یوسف علی ،رفیق جلال ،زبیدہ مصطفی ،محمود احمد خان ،راشد نور ،لائف ممبر پرنس کریم آغا خان ،زبیر نیازی کے والد ،اسد احمد کے والد ،حافظ طارق محمود ،عارف محمود ،آصف محمود کے والد ،جاوید اصغر چوہدری کے والد ،جنید شاہ کے والد ،رانا زاہد کے والد ،رائے فیاض کے والد ،محمد لقمان کی والدہ ،محمد سعید قریشی کی والدہ ،شاہد جتوئی کی والدہ ،اسلم مورائی کی والدہ ،سہیل جمالی کی والدہ ،وارث خان کی والدہ ،ارشاد کھوکھر ،اختیار کھوکھر کی والدہ ،طارق اسلم کی والدہ ،اشرف میمن کی والدہ ،طالوت اختر کی والدہ ،شاہد انجم ،طلعت حسین کی والدہ ،راؤ عمران کے بھائی ،محمد اسحاق بلوچ کے بھائی ،زین صدیقی کے بھائی ،امتیاز نارنجا کے بھائی ،نعمان نظامی کی ہمشیرہ ،نواب قریشی کی ہمشیرہ اور سسر ،مظفر حسن کی ہمشیرہ ،فاروق سمیع کی نانی ،عامر خان کی نانی ،اسٹاف ممبر ناصر کی نانی ،سید افضال حمید کی پھوپھی ،شفیع بلوچ کی پھوپھی ،ریحان فوٹوگرافر کے چچا ،نور محمد کلہوڑو کے چچا ،عبدالجبار ناصر کی تائی ،شاہزیب اسٹاف ممبر کی چچی ،عدنان کیانی کے سسر ،اسٹاف ممبر صاحب رحمن کی ساس ،ارشاد کھوکھر کے بہنوئی ،قاضی اعجاز احمد کے بہنوئی ،طارق ابوالحسن کے بہنوئی ،نظیر عباسی کے بہنوئی ،واجد انصاری کی بھابھی ،طاہر حسن خان کی بھانجی ،اعجاز احمد کی بھانجی ،شاہد مصطفی کی پوتی ،عابد حسین نواسی سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میں نائب صدر ارشاد کھوکھر ،سیکرٹری سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب ،جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف ،سابق سیکرٹریز مقصود یوسفی ، عامر لطیف ،رضوان بھٹی ،کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری ،سینئر ممبر عارف بلوچ ،ابوالحسن ،نصیر احمد ،کلیم الدین،محمداشرف بھٹی،شعیب احمد،ذوالفقار ببر سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

معروف عالم دین مولانا قار ی منصور احمد نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی۔قبل ازیںمولانا منصور احمد نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے ۔موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے ۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم حقیقی زندگی کی تیاری اس عارضی زندگی میں کریں۔ تقریب کے اختتام پر نائب صدر اور سیکریٹری کراچی پریس کلب نے تمام اراکین اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :