ڈیرہ مراد جمالی منگولی ،نا جائز گرفتاریوں اور حراساں کرنے کیخلاف بگٹی قبیلے کے سیکنڑوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا

جمعہ 25 جولائی 2025 21:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی منگولی میں پولیس کی طرف سے نا جائز گرفتاریوں اور حراساں کرنے کے خلاف بگٹی قبیلے کے سیکنڑوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیاجس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی پولیس کے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کی طرف سے ناجائز گرفتاریوں کے خلاف بگٹی قبیلے کے سینکڑوں نے مین قومی شاہراہ منگولی کے مقام پر بلاک کر دیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی واقع کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مذکرات کے بعد روڈ کو کھلوا کر ٹریفک بحال کروا دی گئی۔