*قلات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم 2025 کا آغاز، مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کمپلیکس محکمہ جنگلات کے دفتر میں کیا گیا

جمعہ 25 جولائی 2025 21:55

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) قلات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم 2025 کا آغاز، مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کمپلیکس محکمہ جنگلات کے دفتر میں کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ایس پی قلات شہزاد اکبر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات عبدالفتاح لانگو تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سپرنٹنڈنٹ فاریسٹ آفس محمد یعقوب اے پی ایس ڈپٹی کمشنر علی زہری رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف شیر احمد مینگل اور دیگر نے پودا لگایا ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی شجر کاری کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سال 2025 کے لئے ضلع قلات میں 5000درخت لگائے جائیں گے جبکہ 15000 درخت تقسیم کیئے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے ہر شخص کم سے ایک درخت لگائے اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں تمام محکموں کے زمہ داران اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں علاقہ معززین اور صحافی برادری عوام میں درختوں کی اہمیت اور افادیت سے متعلق شعور اجاگر کریں درخت لگا کر انکی حفاظت اور دیکھ بال کو یقینی بنائیں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ جنگلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا