خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا

خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 جولائی 2025 00:10

خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے ..
کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث سیاحوں کو حادثات پیش آنے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔

اس تمام صورتحال میں انتظامیہ شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کی ہر ممکن طور پر حفاظت کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کے قریب سینکڑوں سیاح موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے۔ مقامی انتظامیہ کے بروقت ایکشن نے 500 سیاحوں کی جان بچا لی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جھیل سیف الملوک اور اطراف میں کلاوڈ برسٹ کے باعث غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہوئی، جھیل کو جانے والے راستے پر غیر معمولی برفانی تودہ بھی گر گیا جس کے باعث اس سڑک پر سینکڑوں کی تعداد میں سیاح بری طرح پھنس گئے۔

اس تمام صورتحال میں کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخواہ عبدالصمد کی جانب سے بتایا گیا ہے ک کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کے باعث سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔

اس تمام صورتحال میں کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جیپوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام سیاحوں کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سوات حادثے کے بعد سے صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :