ہاردک پانڈیا کی ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ تصاویر وائرل

کرکٹر نے ماہیکا شرما کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

ہاردک پانڈیا کی ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ تصاویر وائرل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ دیکھے گئے۔تصاویر میں جوڑے کو سیاہ لباس میں ہوائی اڈے پر ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

کرکٹر نے ماہیکا شرما کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کو فالو کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کی اس سے قبل نتاشا سے شادی ہوئی اور جوڑے نے 2024 میں علیحدگی اختیار کرلی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

(جاری ہے)

ماہیکا شرما کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بھارت کے معروف ڈیزائنر کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں نتاشا نے کہا تھا کہ میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے کہا تھا کہ سربیا میں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔