جنوبی افریقا ورلڈ چیمپئن ٹیم ، اس کیخلاف کھیلنا بہترین موقع ہے : شان مسعود

ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس طرح 20 وکٹیں لے سکتے ہیں : ٹیسٹ کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:00

جنوبی افریقا ورلڈ چیمپئن ٹیم ، اس کیخلاف کھیلنا بہترین موقع ہے : شان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2025ء ) جنوبی افریقا ورلڈ چیمپئن ٹیم ہے ، اس کیخلاف کھیلنا بہترین موقع ہے، 20 وکٹیں لیکر ہی ہم میچ جیت سکتے ہیں۔
 قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف کھیل کر ہمارا اعتماد بڑھےگا، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا کھیلنا ہے تو ہوم سیریز میں فارم کی اہمیت ہوتی ہے، کوشش کریں گے اس سیریزمیں اچھا آغاز کریں، بنگلہ دیش کی سیریز کے بعد بھی ٹیسٹ سیریز میں کافی گیپ تھا، اس مرتبہ پی سی بی نے گیپ کو ختم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

شان مسعود نےمزید کہا کہ ہمارے لیے اگلے 10 دن بہت اہم ہیں، اگر فلیٹ وکٹ پر دونوں ٹیمیں 600 رنز کریں تو ہمیں فائدہ نہیں ہوگا، قذافی سٹیڈیم ابھی نیا بنا ہے، اس میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے، ہمارے لیے قذافی سٹیڈیم میں کھیلنا بھی چیلنج ہے، ساجد خان ہمارے مین اسپنر رہ چکے ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا، میڈیکل ٹیم سے ان کے بارے میں رائے لیں گے، سوچ کر فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شان مسعود اور ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی رونمائی کی، جنوبی افریقا ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ کیا، شان مسعود نے انھیں میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔