Live Updates

شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :