ستھرا پنجاب پروگرام کی مانیٹرنگ میں مختلف کنٹریکٹرز کو کے پی آئیز کی خلاف ورزی پر کروڑوں کا جرمانہ کیا گیا،شاہد عمران

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رانا شاہد عمران نے بتایاہے کہ رواں ماہ جولائی میں ستھرا پنجاب پروگرام کی مانیٹرنگ میں مختلف کنٹریکٹرز کو کے پی آئیز کی خلاف ورزی پر 2کروڑ 78لاکھ 73ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ جون میں 3کروڑ 94لاکھ 83ہزار 313روپے اور اس سے قبل ماہ مئی میں 2کروڑ 78لاکھ 53ہزار 477روپے اور ماہ اپریل کے 15روز میں 3کروڑ 56لاکھ 29ہزار347روپے پینلٹی ڈالی گئی ہے ،اب رواں ماہ میں مانیٹرنگ ٹیموں نے 2ہزار 958انسپیکشنز کیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے ہر دو یونین کونسلز میں ایک سپروائزر تعینات کرنے کی اجازت دی ہے جس سے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔