غزہ کی پٹی کے ایک تہائی باشندے کئی دنوں سے کچھ نہیں کھا رہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تقریبا ایک تہائی باشندے کئی دنوں سے نہیں کھا رہے ہیں، پروگرام نے خبردار کیا کہ غذائی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق پروگرام نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں غذائی بحران مایوسی کی بے مثال سطح پر پہنچ گیا ہے اور ہر 3 میں سے 1 فرد کئی دنوں سے نہیں کچھ کھا رہا۔

غذائی قلت مزید بگڑ گئی ہے اور 90,000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ اگلے چند ماہ میں 470,000 فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں تباہ کن قحط کا سامنا ہونے کی توقع ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ انسانی امداد کی کمی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔ غذائی امداد ہی آبادی کے لیے خوراک حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے جب خوراک کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔