گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سینئر صحافی عمر چیمہ سے والد کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سینئر صحافی عمر چیمہ کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے سینئر صحافی علی فرقان بھی انکے ہمراہ تھے۔گورنر نے مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔