معاشرے میں منشیات کا بڑھتاہوارجحان تشویش ناک ہے،محمدسلیم عطاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ حکومت اورمنشیات فروشی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو اس معاملہ میں غورکرنے کی ضرورت ہے کہ منشیات کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے پہلے تو یہ صرف گلی محلے تک محدودتھا منشیات فروشوں کوبروقت لگام نہ ڈالنے کی وجہ سے اب یہ تعلیمی اداروں تک پھیل چکاہے ۔

انہوںنے کہاکہ سڑکوں اورچراہوں پرچادرڈال کر لوگ کھلم کھلامنشیات کا استعمال کرتے ہیں حکومت اورانتظامیہ انہیںنہ روکنا قابل مذمت ہے بلکہ پولیس والے توگلیوں کے اندرکھڑے ہوکربائیک والوں کی چیکنگ کررہے ہوتے ہیں اگر کسی کے پاس گٹکا یاماوانکل جائے تو وہ سب سے بڑامجرم ہوجاتاہے اس کے ساتھ بدترین سلوک کیاجاتاہے لیکن ان کو سڑکوں پربیٹھ کرچرس یادیگر نشہ کرنے والے نظر نہیں آتے ان خیالات کااظہارانہوںنے مختلف سماجی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ ،سماجی اداروں ،اساتذہ سمیت ہرفردکواپنامثبت کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔محمدسلیم عطاری نے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے منشیات فروشوں اوران کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی ہے۔