پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما طاہرہ بادشاہ خان کی گور نر فیصل کنڈی سے ملاقات ،پارٹی معاملات پر گفتگو

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کی سینئر نائب صدر اور دیرینہ راہنماء طاہرہ بادشاہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے گورنر خیبر پختون خواہ کو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق وومین امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے ایک مخلص اور محنتی انسان کو گورنر خیبر پختون خواہ مقرر کیا ہے جس کی کارکردگی سے جیالوں کے سر فخر سے بلند ہو رہے ہیں انہوں نے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختون خواہ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے دو اور مجموعی طور پر اپوزیشن کے پانچ سینیٹر منتخب کرانے میں کردار ادا کرنے پر گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم پنڈی کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے مخلص اور محنتی نوجوان گورنر کی محنت لگن اور کردار سے پارٹی صوبہ خیبر پختون خواہ میں مزید متحرک اور مقبول ہوگی۔