پولیس کا قائدآباد کی حدود میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ایس ایس پی ملیر کی زیر نگرانی قائدآباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائمز ،مفروراور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث 7مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3کلو980گرام چرس، نقدی ،ایک پستول بمعہ رائونڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمدکرلی ہے۔ہفتہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر، شوکت، دانش، آزاد خان ، محمد خان ، حسن اور محمد نعیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر کی زیر نگرانی قائدآباد کی حدود میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر کے مکمل طور پر سیل کردیا گیاتھا۔آپریشن میں ایس پی ملیر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، خواتین پولیس افسران و اہلکار وںسمیت انٹیلیجنس سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :