Live Updates

چینی کے نرخوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ ڈپٹی کمشنر نارووال

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:51

چینی کے نرخوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنرنارووال نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کے نرخوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل(خوراک) و کین کمشنرپنجاب کی جانب سے چینی کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں، جن کے مطابق 15جولائی سے ایکس مل قیمت 165روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 173روپے فی کلو،15اگست سے ایکس مل قیمت 167روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 175روپے فی کلو، 15ستمبر سے ایکس مل قیمت 169روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 177روپے فی کلو، 15اکتوبر سے ایکس مل قیمت 171روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 179روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں چینی کی فروخت حکومت کے نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرنارووال اس حوالے سے کاکہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے تمام احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات