شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سہولت آن دی گو بازاروں کے قیام کا جائزہ ، زیر تعمیر گلشن راوی اور شادمان بازار کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر پراجیکٹ روشن ضمیر، کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول مقصود احمد سمیت پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور کے 15مقامات پر سہولت آن دی گو بازار جدید طرز پر بنائے جائیں گے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے ابتدائی مرحلے میں سات بازاروں کے قیام پر کام شروع کردیا ہے، فیصل ٹاون، گلشن راوی، مادر ملت، شادمان، مانگا منڈی اور رائیونڈ کے علاقوں میں سہولت آن دی گو بازاروں پر کام کیا جارہا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی تعمیراتی میٹریل کو یو ای ٹی لیب سے چیک کروانے کی ہدایت کردی،سہولت آن دی گو بازاروں کے گرد پودے لگائیں اور برقی آلات کے گرد حفاظتی حصار یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر احسان بھٹہ کا مزید تھا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی، بازاروں میں یکساں طرز تعمیر، صاف ستھرا ماحول اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :