Live Updates

ہنگو، شدید طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے خاتون ملبہ تلے آکر جاں بحق

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء):ہنگو میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو1122 کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر ہنگو اور ملحقہ علاقوں میں شدید طوفانی بارش ہوئی جہاں نواحی علاقہ سرک دانہ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے خاتون ملبہ تلے دب گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادکارروئیاں شروع کردیں ۔ ٹیم نے ملبہ تلے دب کر شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور ڈاکٹروں نے زخمی خاتون کے موت کی تصدیق کردی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات