صوبے کے عوام کے روشن مستقبل کیلئے حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ،سینیٹر مولانا عبدالواسع

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنی رائشگاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے روشن مستقبل کیلئے حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ہے ہم دیکھ رہے ہے ہمارے بعد کے ادور سے لیکر اب تک صوبے کو کوئی خاطر خواء منصوبہ نہیں دیا گیا ،صوبے کو تایکیوں میں دھکیلا گیا ہے، عوام کی فلاح و بہبود جمعیت علماء اسلام ہی کی اولین ترجہح رہتی ہے۔

(جاری ہے)

جس انداز سے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا تاریخ کی صفحات میں سیاہ حروف سے درج ہوگی ہم صاحب استقامت لوگ ہے ہر گز اس نا انصافی کو نہیں بھولے گے ارباب اختیار صوبے کی حال پر رحم کریں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک واضح اور دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ مسائل کا حل تصادم یا محاذ آرائی میں نہیں بلکہ سنجیدہ مکالمے، حقیقت پسندانہ حکمتِ عملی اور سیاسی بالغ نظری میں مضمر ہے۔ ماضی کے حقائق اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ جب بھی عوام کی منتخب قیادت کو دیوار سے لگایا گیا، بحران نے جنم لیا، اور شورش نے شدت اختیار کی۔ان مسائل کے بنیادی وجوہات کی تشخیص کئے بغیر مسائل کی حل کی طرف جانا غیر موثر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :