وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدرمملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرمملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت اور پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت، درازی عمر اور پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔