رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کارروائی ،اغوا ہونے والے تین افراد کو 24گھنٹے کے اندر اندر بحفاظت بازیاب کروالیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:30

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) رحیم یار خان میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوازآباد کی حدود سے اقلیتی برادری کے اغوا ہونے والے تین افراد کو 24گھنٹے کے اندر اندر بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

، ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تین افراد کو اغوا کیا تھا، مغوی افراد کی بازیابی کے حوالے سے تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج کروایا گیا، ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں تینوں مغوی بازیاب کروا لئے گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہےجبکہ کچہ کے ڈاکوئوں کی سرکوبی کیلئے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :