Live Updates

مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا

موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں، تحریک کیلئے بانی کی بہنیں پارٹی کو دیکھ رہی جبکہ پارٹی میں سکت ہی نہیں۔وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 جولائی 2025 22:33

مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 جولائی 2025ء )وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں،تحریک کیلئے بانی کی بہنیں پارٹی کو دیکھ رہی جبکہ پارٹی میں سکت ہی نہیں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے 39ارکان اسمبلی کو سزاؤں کا نمبر دیا، میں نے 8ہفتے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 9مئی مقدمات میں سزائیں ہونی ہیں، شاید سزائیں ستمبر میں ہونی تھیں، ایک سیاسی ماحول ہے، جس پر سیاست ہورہی ہے، روزانہ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،26 نومبرکو یہاں آگئے، اب ریاست یاحکومت نے فیصلہ کیا کہ وہاں تک جانے ہی نہیں دینا۔

(جاری ہے)

5 لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو سزائیں ہوجائیں گی، فیصل آباد کیسزکا جلدی فیصلہ ہوجائے گا، کیسزسے متعلق موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں ہے۔ تحریک کو ایک ہفتہ رہ گیا ہے لیکن 5اگست کو تحریک کے بارے ورکرز کو کچھ پتا نہیں کہ کہاں اکٹھا ہونا ہے؟تحریک کیلئے عمران خان کی بہنیں پارٹی کو دیکھ رہی جبکہ پارٹی میں سکت نہیں ہے، اسی طرح تحریک چلانے کا ماحول بھی نہیں ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، آج بھی عمران خان کا نام لاٹری کے ٹکٹ کی بکتا ہے۔ لاہور میں تنظیم کو بلایا نہیں گیا جبکہ تحریک تنظیم نے چلانی ہوتی ہے ،مجھے ذاتی طور پر پتا ہے کہ بہت سارے لوگ اپنے عہدوں پر کام نہیں کرنا چاہتے۔ لوگ ووٹ تو دے دیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ووٹ دینے والے سڑکوں پر بھی آئیں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ٹیم سلیکشن تبدیل کرنا ہوگی، عثمان بزدار فارمولہ نہ اپنایا جاتا تو آج سورتحال مختلف ہوتی؛ شاہ محمود قریشی ایک کیس میں بری ہوگئے تو ان کے خلاف محاذ کھڑا کیا جارہا ہے، انہیں متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ وہ باہر آئیں گے تو لوگ ان کی طرف دیکھنا شروع کردیں گے۔

شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ پر انگلیاں اٹھانا ناانصافی ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات