فیصل آباد،منشیات فروشوں 14ملزمان کو گرفتار کرکے 14مقدمات درج کر لیے گئے

اتوار 27 جولائی 2025 11:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات میں کاروائی کی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے 14مقدمات کا اندراج کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 16 کلو 80 گرام چرس، 01 کلو 630 گرام ہیروئن، اور 68 لیٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی ۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی07 ملزمان کو گرفتار کرکے 07مقدمات کا اندراج کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے 06 پسٹل، 01بندوق 12 بورو متعدد گولیاں برآمد کرلی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔