حکومت پنجاب کا سرگودھا ڈویژن میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں سرگودھا میں 48، خوشاب میں 12میانوالی اور بھکر میں 6،6 بسیں چلیں گی: سیکرٹری آر ٹی اے

اتوار 27 جولائی 2025 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا ڈویژن میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں سرگودھا میں 48، خوشاب میں 12میانوالی اور بھکر میں 6،6 بسیں چلیں گی۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق 14 اگست سے جدید الیکٹرک گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، گرین بس سروس بوڑھے، خصوصی افراد اور طلباء کیلئے مفت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :