غزہ کے 3 علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں وقفے کااعلان

غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ فوجی کارروائیوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ہو گا،ترجمان فوج

اتوار 27 جولائی 2025 13:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کے 3 علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں وقفے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوارسے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ فوجی کارروائیوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق المواصی، دیر البلاح اور غزہ شہر میں روزانہ صبح 10 سے شام 8 بجے تک فوجی کارروائیوں میں وقفہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :