سیالکوٹ پولیس کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

اتوار 27 جولائی 2025 15:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) سیالکوٹ پولیس کی جانب سے ضلع سیالکوٹ میں مسیحی برادری کی عبادات کے احترام اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کے روز تمام مسیحی عبادت گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں نے مختلف چرچز کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹیاں سنبھالیں تاکہ شہریوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق "آپ کریں عبادت، ہم کریں گے حفاظت" کے جذبے کے تحت پولیس جوانوں نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا، واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے جبکہ میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے آنے والے افراد کی باقاعدہ تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں تاکہ خواتین نمازیوں کی باعزت چیکنگ ممکن ہو سکے۔چرچ کے اطراف سرچ و سویپنگ آپریشنز بھی کیے گئے اور پارکنگ ایریاز کو کلیئر رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ترجمان کے مطابق تمام اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :