ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے واقعے کے حوالے سے موقع پر موجود غیر ملکی شہر ی کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 27 جولائی 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے واقعے کے حوالے سے موقع پر موجود غیر ملکی شہر ی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گدھے کے گوشت کی ترسیل کےحوالے سے تحقیقات جاری ہیں،گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :