Live Updates

ا سٹیٹ بینک کو آئندہ مانیٹری پالیسی میں کم از کم سو بیسسز کمی کرنی چاہیے ، خادم حسین کا مطالبہ

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈوسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک کو آئندہ مانیٹری پالیسی میں کم از کم سو بیسسز کمی کرنی چاہیے کیونکہ اب اس کی گنجائش موجود ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت مہنگائی میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار جبکہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی دونوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیسز ایفیکٹ ختم ہو چکا اور مہنگائی کے رجحانات اب معمول پر آ رہے ہیں،کرنسی میں استحکام اور بیرونی کھاتوں کی بہتر صورتحال بھی پالیسی ریٹ میں نرمی کے حق میں مضبوط دلائل فراہم کرتی ہے جبکہ حقیقی پالیسی ریٹ بدستور مثبت ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات