سیالکوٹ،پولیس لائنز میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 27 جولائی 2025 17:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس لائنز سیالکوٹ میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس ورکشاپ میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے منشیات اور جنسی جرائم کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لیگل صہیب مختار نے افسران کو منشیات اور جنسی جرائم سے متعلق کیسز کی تفتیش، شواہد کے حصول اور کیس فائل کی تیاری کے موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیئے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہےتاکہ عدالتوں میں مضبوط کیسز پیش کیے جا سکیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا اصل مقصد انصاف کی فراہمی ہےاور اس کے لیے تفتیشی افسران کا علم اور مہارت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :