
قومی پالیسی ،ٹیکس چھوٹ ،سرٹیفکیشن سسٹم،یونیورسٹیوں میں آرگینک ریسرچ سینٹرز قائم کیے جائیں‘ نجم مزاری
آرگینک خوراک کی پروسیسنگ انڈسٹری سے سالانہ 100 ملین ڈالر برآمدات ہو سکتی ہیں‘ مذاکر ے میں اظہا رخیال
اتوار 27 جولائی 2025 19:50
(جاری ہے)
نجم مزاری نے کہا کہ معیشت پر نظر رکھنے والے ماہرین کا بھی دعویٰ ہے کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کا شعبہ قیمتی زر مبادلہ کے حصول اورروزگار کی فراہمی کے دروازے کھول سکتا ہے ، اگر حکومت منصوبہ بندی کرے اورآرگینک فارمنگ پر سنجیدگی سے کام کیا جائے تو آئندہ 5 سال میں یہ شعبہ ملکی معیشت میں 1 سے 1.5 ارب ڈالر سالانہ کا حصہ ڈال سکتا ہے ۔
پاکستان کے پاس آرگینک فارمنگ کے لیے بہترین زمین اور موسمی حالات ہیں جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے ۔ یورپ اور مشرق وسطی میں پاکستانی آرگینک اجناس اور شہد کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ای کامرس پلیٹ فارمز پر مقامی طور پر آرگینک سبزیوں کے آرڈرز گزشتہ سال کے مقابلے میں 70% زیادہ ہو گئے ہیں۔نجم مزاری نے کہا کہ ہم شروع دن سے حکومت سے ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ آرگینک فارمنگ کے فروغ کے لیے قومی سطح کی پالیسی اور ٹیکس چھوٹ دی جائے،کسانوں کے لیے ورکشاپس اور ٹیکنالوجی کی فراہمی،سرٹیفکیشن سسٹم،لیب ٹیسٹنگ اورزرعی یونیورسٹیوں میں آرگینک ریسرچ سینٹرز قائم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرگینک مارکیٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں آرگینک اسٹورز اور فارمز کی تعداد ہر سال 15سی20فیصد بڑھ رہی ہے ،فی الحال پاکستان کی آرگینک مارکیٹ کا تخمینہ 25 سے 30 ارب روپے لگایا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.