مہاراشٹر،ہندو تواغنڈوں کا گائے چوری کے الزام میں دلت نوجوان پر بہیمانہ تشدد

اتوار 27 جولائی 2025 21:50

مہاراشٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ہندو توا غنڈوں نے گائے چوری کے الزام میں ایک دلت نوجوان کو بہیمانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بلڈھانہ کے شہر کھام گائوں میں 23جولائی کو پیش آیا۔

(جاری ہے)

دلت نوجوان روہن پٹھانکر کو ہندو تواغنڈوں روہیت پگاریا، گنوگجریوال اور پرشانت سنکلے نے نہ صرف اسے ماراپیٹا بلکہ اسے برہنہ کر کے اسکا مذہب جاننے کی کوشش کی۔

واقعے نے علاقے میں سخت غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔ غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا ۔ واقعے کا مرکزی ملزم روہیت پگاریا علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانے کے حوالے سے مشہور ہے ۔ ونجت بہوجن اکھاڑی نامی تنظیم نے واقعے کو معاشرتی ہم آہنگی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کل پیر کوعلاقے میں ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ اس غیر انسانی سلوک کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جاسکے۔