وزیر اعظم کاقمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ ،خیریت دریافت کی

اتوار 27 جولائی 2025 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ قمر زمان کائرہ محب وطن سیاستدان ہیں جن کی قومی خدمات قابلِ قدر ہیں، ملک اور قوم کو آپ کی مثبت سوچ، کرادر اور فہم و فراست کی اشد ضرورت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ پاک آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک تمنائوں کے اظہار پر قمر زمان کائرہ نے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔