
یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
معاہدے کے تحت یورپی برآمدات پر بنیادی سطح پر 15 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا
ساجد علی
اتوار 27 جولائی 2025
23:37

(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ یورپی یونین کی کوشش رہی کہ وسیع محصولات سے بچا جائے جو اس کی کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں، یورپی یونین امریکی مائع قدرتی گیس کی خریداری بڑھانے پر متفق ہو گئی ہے، اس کے ساتھ دیگر سرمایہ کاری کی یقین دہانیاں بھی دی گئیں، آئرلینڈ کی اہم برآمد ادویات پر بھی 15 فیصد محصول لگے گا، یورپی یونین نے اسٹیل پر بھی ایک سمجھوتہ حاصل کیا ہے جس کے تحت ایک خاص مقدار امریکی مارکیٹ میں بغیر ٹیکس داخل کی جا سکے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے ساتھ امریکی تجارت کو ازسر نو ترتیب دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ جو ممالک یکم اگست تک واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتے انہیں سخت محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، یکم اگست کی ڈیڈ لائن حتمی ہے اور کوئی توسیع یا مزید مہلت نہیں دی جائے گی، کیوں کہ ٹرمپ نے 90 دن میں 90 معاہدوں کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک ان کی انتظامیہ نے صرف پانچ معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں برطانیہ، جاپان اور فلپائن سے کیے گئے معاہدے شامل ہیں جس کی وجہ سے امریکی عوام وائٹ ہاؤس کی حکمت عملی سے مطمئن نہیں اور ٹرمپ کی مقبولیت 37 فیصد تک گر گئی ہے، جو جنوری کے مقابلے میں 10 پوائنٹس کم ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر 50 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ
-
ٹھیک ہے آپ 12 لاکھ والا وکیل کرلیں، جج کی مدعی سے مکالمے پرسپریم کورٹ میں قہقہے
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ،زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
-
عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ د یش و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ہیں. بیرسٹرگوہر
-
پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا77ویں برسی پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت، بابائے قوم نے مسلمانان ہند کو ایک نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست عطا کی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.