
پشاور ہائی کورٹ،زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسحاق ڈار کیس میں لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے اگر کسی کو سزا ہوجائے تو پھر بھی ان کو حقوق حاصل ہوتے ہیں.جج کے ریمارکس
میاں محمد ندیم
جمعرات 11 ستمبر 2025
16:36

(جاری ہے)
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی وکیل الیکشن نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، اے ٹی سی نے سزا سنائی، جب کسی کو سزا ہو جائے تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار کیس میں لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ اگر کسی کو سزا ہوجائے تو پھر بھی ان کو حقوق حاصل ہوتے ہیں.
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج عدالت کے سامنے چھ کیسز ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی دو دو درخواستیں ہیں، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نااہل کیا اور 7 اگست کو اسپیکر نے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی، کسی کو سزا بھی ہو جائے تو الیکشن کمیشن تین مہینے میں فیصلہ کرے گا، زرتاج گل بھی ممبر قومی اسمبلی ہے، اس کا بھی کیس ہے. جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ اس طرح کے اور کیسز بھی تھے اس پر فیصلہ آچکا ہے،عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کا کیس پہلے سنتے ہیں، باقی بعد میں سنیں گے وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، تمام ڈاکومنٹس موجود ہیں، اے ٹی سی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل کیا، درخواست گزارہ ڈیرہ غازی خان سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہے، ایک ہی نوٹیفکیشن پر ممبران کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا. وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت نے اس کو سنا، یہاں پر اسی نوٹیفیکیشن کے خلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواستیں پہلے سے دائر تھیں، اس وجہ سے ہم نے بھی یہاں پر درخواست دائر کی وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئی، 9 مئی کے بعد درخواست گزار خیبرپختونخوا میں رہ رہی ہے، اگر یہاں پر درخواست گزارہ کا کیس عدالت نہ سنتی تو پھر ہم دوسری ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے، درخواست گزارہ کو سزا بھی ان کی غیر موجودگی میں دی گئی ہے، درخواست گزارہ نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے. جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اپیل کب سماعت کے لئے مقرر ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ابھی سماعت کے لئے مقرر نہیں ہے، ہوسکتا ہے اگلے ہفتے مقرر ہوجائے، corrective jurisdiction میں بھی میں آسکتا ہوں، کیونکہ یہاں پر پہلے سے اسی طرح کے کیسز زیر سماعت ہیں انہوں نے موقف اپنایا کہ 31 جولائی کو اے ٹی سی فیصلہ سناتی ہے، الیکشن کمیشن کو کسی نے ریفرنس نہیں بھیجا اور 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے درخواست گزارہ اور دیگر کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے مجھے سننے کا موقع نہیں دیا، اور نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن سینٹرلائز ہے، اس لئے یہ ہائیکورٹ اس درخواست کو سن سکتی ہے. ڈپٹی ڈائریکٹر لا الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ اسی طرح کی اور درخواستوں پر اس عدالت نے فیصلے کئے ہیں، ان کی درخواست اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، یہ لاہور یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرسکتے ہیں جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں کیوں نااہل کیا، کیا الیکشن کمیشن کو جلدی تھی؟ ڈپٹی ڈائریکٹر لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ایک ہی کیس میں سزا ہوئی تھی، اس وجہ سے الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکیشن کیا. ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزارہ کو سزا اے ٹی سی فیصل آباد سے ہوئی، ان کا کیس یہاں پر قابل سماعت نہیں ہے، درخواست گزارہ کو سزا ہوئی، ابھی تک مفرور ہے جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ ان کو کیوں گرفتار نہیں کررہے، آپ بھی تو عدالت کے آرڈر نہیں مانتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ اس عدالت نے ان کو حفاظتی ضمانت دی جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دئیے کہ اس عدالت نے تین دن کی ضمانت دی تھی، اس کے بعد آپ نے کیا کیا. وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ درخواست گزارہ مفرو ہے، عدالت نے سزا سنائی، ابھی تک خود کو سرنڈر نہیں کیا، ان کو سزا ہوئی ہے، یہ پبلک آفس کو استعمال نہیں کرسکتی وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے کہا کہ صاحبزداہ حامد رضا اور دیگر کی جو پانچ درخواستیں عدالت نے واپس کی ہیں، اس میں ہم نظر ثانی درخواست دائر کررہے ہیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا.مزید اہم خبریں
-
شہباز حکومت کی جانب سے روزانہ 30 ارب روپے کا قرضہ لیے جانے کا انکشاف
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر 50 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ
-
ٹھیک ہے آپ 12 لاکھ والا وکیل کرلیں، جج کی مدعی سے مکالمے پرسپریم کورٹ میں قہقہے
-
صدر زر داری کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
-
وزیر صحت مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مابین اہم ورچوئل اجلاس، صحت کے مسائل کے حل پر گفتگو
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے پرتپاک استقبال
-
پاکستان، چین کے ساتھ خدمات کے شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے،سفیرخلیل ہاشمی
-
وزیراعلی مریم نوازروزانہ ریلیف آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں‘ عظمی بخاری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چینی وزیر سن ہائیان کی اہم ملاقات، پاک۔چین تعلقات اور اقتصادی تعاون پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.