Live Updates

پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں.اعظم سواتی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 ستمبر 2025 16:30

پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے.

(جاری ہے)

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی قائد کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں.

سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق احتجاج کے طور پر متعلقہ 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، یہ استعفی عمران خان کی ہدایت پر دیا. سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بطور چیئرمین کمیٹی اوورسیز پاکستانی، ممبر سینیٹ کی خارجہ، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں سے استعفی دیا علاوہ ازیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے سینیٹر دوست محمد نے حکومتی یقین دہانیاں، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، غربت مٹاﺅاور ریلوے کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے اس سے قبل سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا تھا. 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات