بھکر، پولیس لائن بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی صدر نے سلامی لی

پیر 28 جولائی 2025 12:42

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق پولیس لائن بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق،ڈی ایس پی صدر منصور احمد خان نے سلامی لی۔

(جاری ہے)

جنرل پریڈ میں تھانہ جات کی نفری سمیت ،ایلیٹ ، ٹریفک ،دفترپولیس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی فٹنس ،محکمانہ نظم وضبط کی پاسداری کو چیک کرنا اورپیشہ وارانہ استعداد کار کو بڑھانا ہے۔\378