ستھرا پنجاب پروگرام ،ناقص کارکردگی پردو سپروائز ر برطرف

پیر 28 جولائی 2025 16:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) کمشنر جہانزیب اعوان کی ہدایت پر سی ای او میونسپل کارپوریشن رانا شاہد عمران نے تحصیل ساہیوال کااچانک دورہ کیا ،انہوں نے ناقص کارکردگی پر سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دو سپروائز ر برطرف کردیے۔ یونین کونسل وجھ اور ٹھٹھی لمبی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران نےکارروائی کرتے ہوئے دو سپروائزر کو برطرف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین اور ٹھیکیداروں کو ادارے میں جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب عوامی خدمت کا پروگرام ہے، کوتاہی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سی ای او نے گلی محلوں کا معائینہ، کچرے کی فوری صفائی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے دیہاتیوں سے ملاقات کی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے بارے میں رائے بھی لی۔ رانا شاہد عمران نے کہا کہ سب کو بیسٹ پرفارمنس دینا ہوگی فیلڈ وزٹس اور اچانک معائنے معمول کا حصہ ہوں گے، ہر یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :