
چین، شائولین ٹیمپل کے سربراہ بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات پر عہدے سے برطرف
پیر 28 جولائی 2025 16:27
(جاری ہے)
چین کی بدھسٹ ایسوسی ایشن نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ ابوٹ شی کا بدھ مت کی رسم دستار بندی کا سرٹیفیکیٹ منسوخ کر رہی ہے۔ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شی یونگ شن کے اعمال نہایت سنگین نوعیت کے ہیں جن سے بدھسٹ برادری کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور راہبوں کی شبیہ کو مجروح کیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ وہ قانون کے مطابق شی یونگ شن کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔شی یونگ شن پر پہلے بھی سابق راہبوں نے ٹیمپل کی ملکیتی کمپنی سے رقوم چرانے، لگژری گاڑیاں رکھنے اور کئی خواتین سے تعلقات ہونے کے الزامات لگائے تھے۔یاد رہے کہ شی یونگ شن پر 2015 میں بھی اسی نوعیت کے الزامات عائد ہوئے تھے جنہیں ٹیمپل نے اس وقت بدنیتی پر مبنی بہتان قرار دیا تھا۔شی یونگ شن نے 1999 میں ابوٹ کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس کے بعد شائولین کنگ فو اور بدھ مت کی تعلیمات کو عالمی سطح پر فروغ دیا۔ انہوں نے درجنوں کاروباری ادارے بھی قائم کیے جس پر انہیں بدھ مت کو تجارتی بنانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شائولین ٹیمپل 495 عیسوی میں قائم ہوا اور اسے زین بدھ مت اور چینی کنگ فو کا جنم مقام مانا جاتا ہے۔ شی یونگ شن کو 2002 میں بدھسٹ ایسوسی ایشن آف چائنا کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا اور وہ نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کا غزہ میں 75 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل
-
ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی
-
بھارت، محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
راہول گاندھی نے مودی کا جعلی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
-
پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
-
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.