یکم سے 14 اگست تک جشن آزادی و معرکہ حق شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

پیر 28 جولائی 2025 16:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکم اگست سے 14 اگست تک جشن آزادی و معرکہ حق شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلعی محکموں کے سربراہان،انجمن تاجران،میڈیا نمائندگان،پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی سے میٹنگ کی۔

یکم اگست سے سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی جھنڈوں سے گلی، بازاروں کو سجایا جائے گا۔سرکاری سطح پر سکولوں اور کالجوں میں ملی نغموں کے مقابلہ جات منعقد ہونگے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلوں کے مقابلہ جات بھی منعقد ہونگے۔آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔مقامی گلوکار بھی لائیو کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔پرائیوٹ سکولوں اور کالجوں میں بھی ملی نغموں کے مقابلہ جات منعقد ہونگے۔انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کو بھر پور انداز میں منانے کا عزم کیا گیا۔