ہری پور پولیس کی کارروائی، گھر سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات و رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 16:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گھر سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات اور رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے 4 موبائل فونز اور 6 موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر کی حدود پھرہاڑی میں رات کی تاریکی میں گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے تفتیشی سٹاف و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم فراج عرف راجو ولد سعید سکنہ پھرہاڑی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فراج نے طلائی زیورات بیج کر موٹرسائیکل خریدا۔ ملزم کی نشاندہی پر خریدے گئے موٹرسائیکل سمیت پنجاب کے مختلف مقامات سے چوری شدہ مزید 5 موٹرسائیکل اور 4 موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔