فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 150 لٹر جعلی دودھ تلف

پیر 28 جولائی 2025 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 150 لٹر جعلی دودھ تلف، چلر، بوائلر، پاؤڈر، 5ڈرم، 4 پاؤڈر بیگ ضبط کرلئے جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ڈیری شاپ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاؤڈر گھی اور دیگر ممنوعہ اجزاکی ملاوٹ سے دودھ تیار کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے ڈیری شاپ بند اور دودھ تلف کر دیاجبکہ دودھ کے تفصیلی جائزے کیلئے دودھ کا سیمپل بھی لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :