لڑکی اغوا کیس میں سی سی پی او لاہورطلب

پیر 28 جولائی 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے چوبیس سالہ لڑکی علینہ کی عدم بازیابی کے خلاف دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو 30 جولائی کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے درخواست گزار شوکت علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ 2022 سے بیٹی کی بازیابی کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مغویہ نے بہاولپور میں اپنے اغوا نہ ہونے کا بیان دیا ہے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں والد کے خلاف ہراسانی کی درخواست بھی دی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رپورٹ میں منسلک تصاویر اس کی بیٹی کی نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے ساندہ واقعہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سی سی پی او خود پیش ہوں۔