بھکر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت صاف ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

پیر 28 جولائی 2025 17:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو کی زیر صدارت صاف ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع بھر میں جاری صفائی مہم کے انتظامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام میونسپل کمیٹیوں تحصیل کونسلز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر، مربوط اور عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے صفائی مہم کے دوران کوڑا کرکٹ کی باقاعدگی سے اٹھان گلی محلوں کی دھلائی نالوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :