جناح ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک میں سپورٹس میڈیسن سمپوزیم کا انعقاد

پیر 28 جولائی 2025 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) جناح ہسپتال لاہور میں آرتھوپیڈک یونٹ 2 کے زیر اہتمام سپورٹس میڈیسن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اور اولمپک ریسلر انعام بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ سمپوزیم میں سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد مقبول نے بھی شرکت کی اور سپورٹس ایکٹیوٹیز کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے نامور فیکلٹی ممبر پروفیسر کامران بٹ، ڈاکٹر اسد عباس، بریگیڈئیر خالد ذولفقار قریشی، ڈاکٹر عامر سہیل اور ڈاکٹر ہاشم نے انٹریکٹو سیشن کے ذریعے سپورٹس انجریز پریوینشن پر تربیت دی۔ پروفیسر طیبہ وسیم پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایک شاندار تربیتی سیشن کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا اور ینگ ڈاکٹرز کو جاں فشانی سے مریضوں کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر پروفیسر ظفر اقبال ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آرتھوپیڈک یونٹ 2 نے مستقبل میں ایسے تربیتی پروگرام انعقاد کرتے رہنے کا عہد کیا۔