آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ، حتمی فیصلہ تاحال نہ ہو سکا

پیر 28 جولائی 2025 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، جبکہ نجی اسکولوں کو اس پر عمل درآمد کے لیے کس طرح پابند کیا جائے گا، اس پر بھی انتظامیہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے انعقاد اور طریقہ کار کے حوالے سے انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے،کم و بیش آدھا تعلیمی سال گزر چکا تا حال امتحانات کے طریقہ کار بارے فیصلہ نہ ہو سکا،پنجاب بھر کے لاکھوں طلباو طالبات سمیت اساتذہ بھی پریشان ہیں۔

پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت میں 28لاکھ طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں،طلبا کی رجسٹریشن، رولنمبر سلپس ، امتحانی سنٹرز ، سوالیہ پرچے کیسے تقسیم ہونگے، جوابی کا پیاں، امتحانی سنٹرز میں سوالیہ پیپرز کیسے تقسیم ہونگے فیصلہ نہیں کیا جاسکا،معروضی و انشائیہ نمبروں کی تقسیم، کل نمبر ، پاسنگ مارکس کے امور طے نہ ہوسکے،اگلی جماعت میں پروموشن سمیت دیگر معاملات بھی طے نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :