پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی

پیر 28 جولائی 2025 18:33

پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پرمزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی حاضری کیلئے پیش ہو ئے، چوہدری پرویز الٰہی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کے لئے پیش ہوئے، عدالت نے مختیار احمد رانجھا کو پرویز الٰہی کا پلیڈر مقرر کر رکھا ہے۔عدالت نے پرویز الٰہی کو بیماری میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔