استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 18:59

استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا حسن ٹاؤن میں چھاپہ، 2ہزار لیٹر استعمال شدہ آئل تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے 1ملزم گرفتار کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونٹ میں استعمال شدہ آئل کو دوبارہ پیک کیا جارہا تھا،بغیر اجازت اور فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کھلا آئل ڈرموں اور زنگ آلود برتنوں میں رکھا پایا گیا،ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی،استعمال شدہ آئل کو دوبارہ پیک کر کے لاہور شہر میں سپلائی کیا جانا تھا،ناقص آئل کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا صارف کو خوراک کے نام پر دھوکہ دینے والے معاشرے کا ناسور ہیں؛ خاتمہ اولین ترجیح ہے،جعلساز مافیا کے ہر حربے کو ناکام بنا کر فوڈ سیفٹی پر عملدرآمد کروا رہے ہیں، شہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :